سفر نامہ خطہ پیر پنچال (قسط سوم)
Date : Monday 24th of July 2023 11:36:06 AM
قسط سوم
مغل روڈ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس راستے سے مغل سلاطین وارد کشمیرہوتے تھے اور مختلف جگہوں پر سرائیں قائم کیں علی سرائے آج بھی اپنے آب و تاب کے ساتھ موجود ہے لیکن حکمرانوں کی عدم توجہی کی داستان سنارہی ہے چند ثانیوں کیلئے ہماری گاڑی نے راحت کی سانس لی اورہم کھلی فضا میں قدرت کی کاریگری اور مغلوں کے فن تعمیر سے محظو ظ ہوگئے۔ اسی راستے پر ایک اور سرائے سکھ سرائے کے نام سے موسوم ہے ہم کشمیری میں راحت اور آرام کیلئے سوکھ کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور اردو میں سکھ چین بھی مستعمل ہے اور اس سرائے کی وجہ تسمیہ یہی ہے کہ یہاں پر مغل سلاطین اپنی لشکر اور بقیہ عملے کے ساتھ ...
سفرنامہ خطہ پیر پنچال(قسط دوم)
Date : Sunday 2nd of July 2023 09:22:49 AM
(قسط دوم)
گذشتہ سے پیوستہ
اور اس علاقے کا ایک المیہ بھی ہے کہ یہاں کی پیدوار مولوی عبد اللہ وکیل ہیں جو قادیانیوں کے لاہوری گروپ سے تعلق رکھتے تھے انکے فرزند شمیم احمد شمیم (ایڈیٹر اخبارآئینہ سرینگر) بھی قادیانیت سے متاثر تھے۔ مولانا سید حسین شاہ صاحب
سفر نامہ پیر پنچال
Date : Monday 19th of June 2023 02:35:48 PM
سفرنامہ خطہ پیر پنچال۔
''قسط اول''
از مولانا غلام محمد پرے صاحب
(لاوے پورہ سرینگر)
مجلس علمی جموں و کشمیر ایک علمی تحریک ھے اور اسکے محرک و مؤسس محترم غلام نبی آسی صاحب فتح گڑھی ہیں۔ حضرت والا ماہر تعلیم بھی ہیں اور محکمہ تعلیم میں ایک بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ اس علمی تحریک کو وسعت سے ھمکنار کرنے کیلئے حضرت نے خاکسار کو حکم فرمایا کہ خطہ پیر پنچال میں بھی مجلس علمی کو متعارف کرنے کیلئے ایک سفر کیا جائے۔ خاکسار نے حکم کی تعمیل کیل...
اِظہاردین
Date : Tuesday 25th of October 2022 06:52:26 AM
اِظہاردین
نہایت ادب سے تجھے اے خدا
شب و روز کرتاہوں دل سے دعا
یہ اظہارِ دین ہے مشیت تری
اسی میں صرف زندگی ہو میری
وظیفہ میرا ہو یہ سب سے بڑا
فضل سے مجھے کر اسی پر کھڑا
تری چاہتوں پر مجھے کر فِدا
بنادے یہی کام میرا مُدعا
اُمت توڑنا ہے بڑی اک خطا
سلیقہ مجھے جوڑ کا کر عطا
بٹے مسلموں کو میں یکجا کروں
یہی کام کرتے میں یارب مروں
نواز ش وہاں کی بڑی اے خدا
جو اپنے فضل سے کرے تو عطا
ہمیں اس سے محروم ہر گز نہ کر
ترا اس میں کچھ بھی نہیں ہے ضرر
غریبوں کا ہوگا مفت میں بھلا
ہمیں صالحوں سے خدایا ملا
خلاصہ ہے اظہ...
Contemporary Writing and the Responsibilities of Muslim Scholars
Date : Thursday 7th of October 2021 04:37:58 AM
تحریر و تصنیف کا عمل انسانی فکر و نظر کی ترسیل و تبلیغ میں ایک اہم ترین وسیلہ اور سب سے زیادہ مؤثر ذریعہ ہے۔ابتدائے آفرینش سے ہی انسان نے تحریر کے ذریعے اپنے خیالات کو دوسرے ہم جنسوں تک پہنچانے کی سعی کی ہے۔اگر چہ ما فی الضمیر کی ادائیگی پہلے صور و اشکال کے ذریعے ہوتی رہی،لیکن بہت جلد حروف نے ان کی جگہ لی اور پھر لکھنے پڑھنے کا وہ طویل سلسلہ چل پڑا جو آج کے دور تک ممتد ہے اور مستقبل پر بھی سایہ فگن ہو رہا ہے۔
تحریر و تصنیف کا کام پہل...