Latest Notifications : 
    داعی توحید نمبر

اِظہاردین


  • Aasi Ghulam Nabi
  • Tuesday 25th of October 2022 06:52:26 AM

اِظہاردین
  نہایت ادب سے تجھے اے خدا
شب و روز کرتاہوں دل سے دعا
  یہ اظہارِ دین ہے مشیت تری
اسی میں صرف زندگی ہو میری
 وظیفہ میرا ہو یہ سب سے بڑا
فضل سے مجھے کر اسی پر کھڑا
تری چاہتوں پر مجھے کر فِدا
 بنادے یہی کام میرا مُدعا
اُمت توڑنا ہے بڑی اک خطا
سلیقہ مجھے جوڑ کا کر عطا
بٹے مسلموں کو میں یکجا کروں
یہی کام کرتے میں یارب مروں
  نواز ش وہاں کی بڑی اے خدا
جو اپنے فضل سے کرے تو عطا
ہمیں اس سے محروم ہر گز نہ کر
 ترا اس میں کچھ بھی نہیں ہے ضرر
 غریبوں کا ہوگا مفت میں بھلا
ہمیں صالحوں سے خدایا ملا
  خلاصہ ہے اظہارِ دین کایہی
وہ مطلب کی باتیں جو تو نے کہی
بندوں پر وہ ظاہر جہاں میں ہی ہُوں
کہیں کوئی محشر میں کہدے نہ یوں
کسی نے نہ آگاہ کیامجھ کو ہے
کہ مقصود کیا ہے اس تخلیق سے
  سنو دوستووہ خدائے کریم
نہیں جسکا کوئی جہا ں میں سہیم
  ارادہ ہے اس کا بسا ئے جنت
شرط ایک پوری ہے کرنی سخت
کہ ظاہر و باطن تمہارا ہو ایک
بنے اس جہاں میں کوئی ایسا نیک
عرضنا الامانت ہے اس پر گواہ
علاوہ ہے اس کے وہ قالو بلیٰ
بہاریں جہاں کی نہ غافل کریں
یہ وعدہ نبھا کر خدایا مریں
یہ کمزور مجلس اسی فکر میں
خدایا شب و روز مشغول ہیں
  جہاں میں یہ محنت خدایا ہو عام
وظیفہ  ہمارا بنے صبح و شام
 جوانوں پہ اس کی حقیقت کھلا
لذت معرفت کی انہیں کر عطا
 یہ آسیؔ نہایت ہی غمگین ہے
کہ آگے کامسئلہ  ہی سنگین ہے
                        
آسیؔ فتح گڈھی


Views : 1375

Leave a Comment