Latest Notifications : 
    داعی توحید نمبر

التصريح بما تواتر في نزول المسيح - ایک تعارف

Date : Monday 1st of January 2024 12:17:57 PM

 التصریح بما تواتر فی نزول المسیح  - ایک تعارف
( قسط 1)

تمہید 

کتابِ ہذا عالَمِ اسلام کے مایہ ناز فقیہ ' محدث ' ادیب' مصنف ' عربی کے بلند پایہ شاعر ' صوفی ' زاہد امام انور شاہ المسعودی الکشمیری رحمہ اللہ کی تصنیف ہے - اس پر تحقیق ' تخریج اور تعلیق کا کام عالَمِ عرب کے معروف ربانی عالِم ' محدث' ادیب شیخ عبد الفتاح ابوغدہ رحمہ اللہ نے انجام دیا ہے اور اس کو مفتی اعظم پاکستان اور امام انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے شاگردِ رشید مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ نے مرتب کیا ہے - میرے خیا...


آسی غلام نبی ایک عہد ایک دبستان

Date : Saturday 30th of September 2023 06:30:30 AM

مولانا غلام نبی آسی زید مجدہ ( موسس و بانی مجلس علمی جموں و کشمیر ) 
     ( ایک عہد ، ایک دبستان )
_________________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک 
________________________
  آج کے مادی اور صارفینی کلچر کے دور میں جہاں انسانی زندگی کا ہر شعبہ اخلاقی اور روحانی ہبوط کا شکار ہے ، اس اخلاقی اور روحانی ادبار کے غیر معمولی ارتسامات علمی حلقے پر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں _ کچھ علم کو محض مناقشہ و مناظرہ کا ذریعہ سمجھتے ہیں ، کچھ حصول زر کا ذریعہ ، کچھ علم کو خودنمائی و خودپسندی کا موجب مانتے ہیں ، اور کہیں علم ایسے علماء کے ہاتھ میں آگیا ہے ، جہاں علم اپنے تقدس اور حرمت کو پامال دیکھ کر لرزاں و ترساں ہیں ___ ایس...


علمی مجلس کا علمی تجزیہ

Date : Monday 4th of September 2023 01:10:47 PM

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

مجلسِ علمی ۔۔۔۔فتح گڈھ بارہمولہ ۔۔۔۔کی حالیہ دینی تقریب سعید کی جو مکمل روداد فاضل جلیل القدر ڈاکٹر شکیل شفائی صاحب نے قلمبند کی ھے ۔وہ ایک دلچسپ داستان ھے۔اس تقریب کا طرۂ امتیاز بزرگ دینی رہنما جناب حضرت مولانا الحاج غلام نبی صاحب آسی شاگرد رشید حضرت مولانا سید ولی شاہ حسنی نارنتھلی علیہ الرحمۃ کے سر ھے جنہوں نے اپنے رفقاء کرام کے ساتھ اس علمی تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر دیوبندی۔بریلوی ،سلفی،تحریک اسلامی ،انجمن تبلیغ الاسلام کے پیر محمد یحییٰ صاحب شیری،اراکین مجلس علمی ،سر کردہ علمی شخصیات،بشمول صدر محترم مولانا پرےصاحب کی شمولیت نے ...


مثبت دعوت اور اس کا طریقہ کار پر مجلس علمی کا یک روزہ علمی مذاکرہ

Date : Wednesday 16th of August 2023 02:46:11 PM

" مجلسِ علمی ( فتح گڈھ' بارہمولہ) کی دینی تقریب" 

مولانا شوکت حسین کینگ صاحب وادیِ کشمیر کے ان انگشت شمار علماء و فضلاء میں محسوب ہوتے ہیں جنہیں بالعموم برصغیر کی اور بالخصوص کشمیر کی دینی اور ثقافتی تاریخ پر گہری نظر ہے- مجلس علمی کے مؤسس جناب آسی غلام نبی وانی صاحب نے ( جو بلا لحاظ مسلک و مکتب علماء و فضلاء کے بڑے قدر دان ہیں) عرصہ ہوا خواہش ظاہر کی تھی کہ مولانا کو کسی تقریب میں فتح گڈھ مدعو کیا جائے- مولانا شوکت صاحب کو ماقبل ڈاکٹر غلام قادر لون صاحب (ہُدِی پورہ' بارہمولہ) سے ملاقات کرنے کا ارادہ تھا ' آسی صاحب نے اس کا یہ حل نکالا کہ اپنے ادارہ مجلس علمی کے صدر دفتر پر ایک دینی تق...


شیری (بارہ مولا) کی ایک دینی مجلس میں شرکت

Date : Sunday 16th of October 2022 05:33:53 PM

شیری (بارہ مولا) کی ایک دینی مجلس میں شرکت

ادارہ راہِ نجات شیری (بارہ مولا) کا ایک فعّال ادارہ ہے جو اپنے مقاصد کے تنوع اور بو قلمونی کی وجہ سے ملت اسلامیہ کے جمیع طبقات و افراد و اشخاص کو اپنے کارِ انسان تراشی و خدا شناسی کے دائرے میں سمیٹنے کی وسعت رکھتا ہے۔یہاں قلب کا گداز،زندگی کا راز اوراحساسات کا ساز آگہی کی نہروں کا روپ دھار کر معرفت الٰہی کے بحر ناپیدا کنار میں جذب ہو کر اپنی آخری قرار گاہ کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے۔
راہِ نجات نے جہاں کتب و رسائل کا گُہر نما تابناک سلسلہ شروع کرکے علمی آثار' مردانِ کار اور دُرِ شہوار کو سُفن و صحائف میں محفوظ کرنے کی تاریخ ر...


میرے استاد عبد الرحمٰن حُّراصاحب

Date : Thursday 18th of August 2022 07:18:27 AM

میرے استاد عبد الرحمٰن حُّراصاحب 
میں معلم ہوں کہ تدریس ہے میرا شیوہ 

نا مہذب کو میں تہذیب کی ضو دیتا ہوں 

منگلوار16 اگست2022عیسوی علی ا لصبوح  میں اپنے ایک شفیق استاد محتر م عبد الرحمٰن حُراصاحب کے ساتھ ملاقات کرنے کی غرض سے ان کے دولت کدہ پر حاضر ہوا ۔موصوف کے پاس میں نے ثانوی جماعتوں میں انگریزی مضمون پڑھا ہے اور بعد ازاں ان سے  مجھے بی۔ایڈ میں پھر سے استفادہ کرنے کا موقع ملا۔ میں موصوف کو بحیثیت ایک شفیق استاد جانتا ہوں۔ چونکہ نوے کی دہائی میں حالات ب...


مجلسِ علمی (شیری، بارہمولا) کا چوتھا سمینار

Date : Tuesday 31st of May 2022 06:16:23 AM

مجلسِ علمی (شیری، بارہمولا) کا چوتھا سمینار 

میرے محترم بزرگ (جو اپنی علمی اور عملی سرگرمیوں کے لحاظ سے جوانوں سے کسی طور کم نہیں) جناب آسی غلام نبی وانی (مؤسس مجلس علمی) نے  دو تین ہفتوں پہلے فون پر اطلاع دی کہ21 مئی کو ایک سمینار بعنوان ''مقصدِ تخلیقِ انسانی'' منعقد کیا جانا تجویز ہوا ہے اور آپ کو لازماً اس میں شرکت کرنی ہے میں نے عذر پیش کیا کہ اس دن پہلے ہی ایک پروگرام میں شریک ہونا طے ہوا ہے لہٰذا میں شرکت سے معذور ہوں لیکن آسی صاحب ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہیں۔انہوں نے فوراً کہا کہ ہم سمینار کی مجو...


مقصد تخلیق کائنات "پر تبصرہ "

Date : Tuesday 25th of January 2022 05:24:28 PM

" مقصدِ تخلیقِ کائنات"
مصنف :  جناب آسی غلام نبی وانی صاحب
صفحات : ١٢٤
ناشر : مجلس علمی ' جموں و کشمیر

فلسفیانہ نقطہِ نظر سے دیکھا جائے تو بنی نوع انسان کو ان سوالات نے ہمیشہ ورطہِ اضطراب میں ڈال رکھا ہے کہ میں کون ہوں؟ مجھے کس نے بنایا اور کیوں بنایا؟ میرا مآل و مرجع کیا ہے؟ انہی سوالات کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش میں فلاسفہ کی ایک جماعت پوری تاریخِ انسانی میں اُفتاں و خِیزاں سر گشتہ و سرگرداں رہی ہے لیکن بجز سنگریزوں کے ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا -
مولانا ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم نے ایک خوبصورت بات لکھی ہے کہ جن فلسفیانہ گُتھیوں کو سُلجھانے میں (تاریخ کے عظیم) دماغ ضائع ہوگیے ان کو قرآن کریم نے چھوٹے چھوٹے جملوں می...


کیا آپ نے اس کتاب کو پڑھا ہے؟

Date : Monday 17th of January 2022 12:23:34 PM

ہرچند طبعیت ٹھیک نہیں ہے پھر بھی للہ فی اللہ یہ چند سطور اپنے احباب و أصدقاء کے استفادے اور حصولِ نفعِ دینی کے لیے قلمبند کر رہا ہوں -آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ڈاکٹر مصطفیٰ سباعی رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب " السنة و مكانتها في التشريع الإسلامي"  کا مطالعہ کیا ہوگا - برسوں پہلے میں نے بھی اس کتاب کی ورق گردانی کی تھی - یہ کتاب تحفیظِ سنت ' تأصیلِ تاویلاتِ فاسدہ' انہدامِ افکارِ مستشرقین اور ازالہِ شکوک و وساوس کے علاوہ علمِ اصولِ حدیث ' اس کی تاریخ تدوین' منکرینِ حدیث کے ابتدائی نقوش ' فِرَق ضالّہ کا حدیث میں شبہات پیدا کرنے کی نامسعود کاوشیں اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی ذوات مقدسہ کو داغدار کرنے نیز محدثین کے تئیں استہزا و اہانت ...