Latest Notifications : 
    داعی توحید نمبر

امام ابو بکر جصاص رح کا تفسیری منہج قسط چہارم

Date : Saturday 28th of October 2023 01:49:54 PM

" امام ابوبکر جصاص کا تفسیری منہج " - ( قسط 4) 

(گزشتہ سے پیوستہ)

ڈاکٹر صفوت مصطفیٰ نے امام ابوبکر جصاص کے تفسیری منہج کی نو بنیادوں میں دوسری بنیاد تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائے کے درمیان جمع و تطبیق کو قرار دیا ہے- تفسیر بالماثور کے اُن کے نزدیک چار مصدر ہیں: 

قرآن کریم - سنت نبوی- اقوال صحابہ - اقوال ِ تابعین

پھر چاروں مصادر کی وضاحت کی ہے-


مولانا بٹھوی مرحوم کی تفسیر القرآن الکریم پر ایک نظر

Date : Friday 15th of September 2023 02:05:50 PM

مولانا بٹھوی مرحوم کی " تفسیر القرآن الکریم " پر ایک نظر

قسط (2) 

 انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے لفظی ترجمہ اس طرح کیا ہے کہ حتی الامکان آیت کے ہر لفظ کا ترجمہ آئے نیز اسے اردو محاورے کے مطابق بنانے کی کوشش بھی کی ہے- مولانا نے ترجمہ کرنے میں جو طریقہ اختیار کیا ہے اس کے بارے میں لکھتے ہیں:

" عربی زبان میں کچھ اوزان معنیٰ میں مبالغہ کے لیے وضع کیے گئے ہیں مثلاً قادر اور قدیر ' عالِم اور علیم کے معنیٰ میں فرق ہے مگر اکثر تراجم میں قدیر کا ...


مولانا عبد السلام بٹھوی مرحوم کی "تفسیر القرآن الکریم"پر ایک نظر

Date : Wednesday 13th of September 2023 06:17:45 AM

مولانا عبدالسلام بٹھوی مرحوم کی " تفسیر القرآن الکریم " پر ایک نظر 

قسط  (۱) 

قرآن کریم کی تفسیر کا سلسلہ خود رسول محترم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس سے شروع ہوا - احادیث رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) میں ایک معتدبہ حصہ قرآن کی تفسیر پر مشتمل ہے جبکہ اپنے وسیع تناظر میں آنحضرت ﷺ کی پوری حیات طیبہ قرآن کی تفسیر و تشریح اور تعبیر و توضیح پیش کرتی ہے- لہذا کہا جا سکتا ھے کہ تفسیر کا سلسلہ نزولِ قرآن کے ساتھ ہی شروع ہوا ہے- پہلی صدی سے لیکر تایں دم دنیا کی تقریباً ہر زبان میں تراجم و تفاسیر قرآن کا ...


امام ابوبکر جصاصؒ کاتفسیری منہج (قسط ۳)

Date : Tuesday 31st of January 2023 05:47:14 PM

امام ابوبکر جصاصؒ کاتفسیری منہج (قسط ۳) 
امام ابوبکر جصاص نے اپنے تفسیری منہج میں نو(9)امور سے تعرض کیاہے۔ڈاکٹر صفوت مصطفٰی نے اپنی کتاب”الإمام ابوبکر الجصاص ومنھجہ فی التفسیر“ میں اس پرتفصیلی بحث کی ہے۔یہاں میں اسکی تلخیص اپنیالفاظ میں پیش کروں گا۔بیچ بیچ میں اپنی توضیحات اور دوسریعلماء کی تحقیقات بھی درج کروں گا۔جو نو امور امام جصاصؒ  کے تفسیری منہج کوواضح بنیاد فراہم کرتے ہیں وہ یہ ہیں:
اول:تفسیر القرآن بالقرآن
دوم: تفسیربالماثوروتفسیربالرائیکیدرمیان موافقت
س...


امام ابوبکر جصاص (رح) کا تفسیری منہج۔قسط دوم

Date : Sunday 22nd of January 2023 02:44:55 AM

امام ابوبکر جصاص (ح) کا تفسیری منہج - قسط ( 2)
ہر چند امام ابوبکر جصاص کی تفسیر بنیادی طور پر احکامی نوعیت کی ہے یعنی انہوں نے اُن آیات کی تفسیر لکھی ہے جن میں یا تو وضاحتاً شرعی احکامات بیان ہوئے ہیں یا پھر استنباطاً  شرعی احکام برآمد ہوتے ہیں لیکن اس تفسیر میں صرف اتنا ہی نہیں ہے بلکہ اس میں شرعی احکام کے تفصیلی دلائل بھی ملتے ہیں ' آیات سے مستنبط ہونے والے نِکات و فوائد پر بھی روشنی پڑتی ہے' لغوی بحثیں بھی ہیں ' عقائد پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے - امام جصاص تفسیر کے مقدمے میں لکھتے ہیں :
" و قد قدّمنا في صدر هذا الكتاب مقدمة تشتمل علىٰ ذكر جُملٍ مما لا يسع جهل...


امام ابوبکر الجصاص رحمہ اللہ اور ان کا تفسیری منہج

Date : Tuesday 12th of April 2022 12:31:57 AM

امام ابوبکر الجصاص رحمہ اللہ اور ان کا تفسیری منہج

 (قسط ۲)
ڈاکٹر شکیل شفائی
امام ابوبکر جصاصؒ چوتھی صدی ہجری کے بلند پایہ مفسر،' محدث،فقیہ، اصولی اور کئی مفید کتابوں کے مصنف رہے ہیں۔ ان کی ولادت 305ھ میں ہوئی۔ اصل نام  احمد بن علی تھا -  جصاص گچ اور چونے کی طرف نسبت ہے۔غالباً یہ خاندانی پیشہ رہا ہوگا۔امام ابوبکر ؒنے اپنے زمانے کے کِبّار علمائے احناف سے تحصیلِ علم کی۔ ان میں امام ابو الحسن کرخیؒ، ابو سہل زجاج،ابو سعید بردعیؒ اور موسیٰ بن نصر رازیؒ کا نام معروف ہے۔امام صاحب نہایت درجہ کے عابد، زاہد اور مرتاض بزرگ تھے۔...


امام ابن جرير طبری رحمہ اللہ

Date : Thursday 10th of March 2022 03:50:10 PM

 امام ابن جرير طبری رحمہ اللہ
تفسیری منہج ( قسط ٣)

(گزشتہ سے پیوستہ)

   

 علمِ لغت سے استدلال

 امام ابن جرير کسی لفظ کے متعدد معانی میں سے کسی ایک معنی کو متعین کرنے میں لغت کو پیش نظر رکھتے ہیں لیکن مجرد لغت پر انحصار نہیں کرتے بلکہ عرب شاعری اور قرائن سے بھی کام لیتے ہیں -  ...


امام ابن جریر طبری - تفسیری منہج

Date : Wednesday 2nd of March 2022 05:35:31 PM

امام ابن جریر طبری - تفسیری منہج
 

(قسط دوم)

تفسیر ابن جریر ماثور تفاسیر میں سب سے قدیم ہے - بعد کے قرنوں میں جتنی تفاسیر لکھی گئیں سب کسی نہ کسی لحاظ سے تفسیر طبری سے اثر پذیر رہی ہیں۔ اس تفسیر کا پورا نام ”جامع البیان عن تأویل آی القرآن“ہے۔علماء نے ہر زمانے میں اس کو بے حد سراہا ہے اور اسے ایک معتبر تفسیر قرار دیا ہے - امام ابن جریر کہتے ہیں۔”استخرت اللہ و سألت العون علی ما نویتہ من تصنیف التفسیر قبل أن أعملہ ثلاث سنین فأعاننی“  (سیر أعلام النبلاء)”میں نے اللہ س...


امام ابن جریر طبریؒ

Date : Wednesday 16th of February 2022 01:40:35 PM

امام ابن جریر طبریؒ
حیات،علمی خدمات اور تفسیری منہج

 قسط (۱)

  ہر چند دوسری صدی ہجری میں قرآن پاک کی تفسیر کی تدریس رائج تھی اور عام طور پر صِغار تابعین بعض صحابہ یا کِبار تابعین سے علمِ تفسیر حاصل کرتے تھے بایں ہمہ الگ سے قرآن کی تفسیر قواعد و اصولِ تفسیر کی روشنی میں مرتب کرنے کا رواج نہیں تھا۔ اس میں ابھی کچھ عرصہ درکار تھا۔ دوسری صدی اور تیسری صدی کے نصف اول میں تفسیری روایات اور تفسیری اقوال کی تحفیظ و تدریس کا  چلن جاری تھا۔ اس دور میں جن بزرگوں کا نام  تفسیری اقوال و ر...


حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

Date : Wednesday 2nd of February 2022 05:26:37 PM

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

مفسرِ قرآن،ترجمان القرآن

 

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تایا زاد بھائی تھے - لوگ ان کو بحر کہتے تھے کیونکہ ان کا علم بہت وسیع تھا۔ یہ حبرالامۃ بھی کہلاتے تھے۔یہ جب پیدا ہوئے ت...