Latest Notifications : 
    داعی توحید نمبر

درس مثنوی (7)

Date : Tuesday 22nd of February 2022 05:14:33 PM

اللہ انبیائے کرام کو کیوں بھیجتا ہے؟
  

 یہ ایک طے شدہ بات ہے کہ کسی بھی حکیم کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا ہے۔ اور حکیم کسی دانا یا عقلمند آدمی کو کہتے ہیں۔ اللہ کی ذات اتنی بڑی ہے،جو تما م عقلوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس لئے فلسفیانہ زبان میں ایسی عقل کو عقلِ عقل کہتے ہیں۔اللہ صرف عقلوں کو کنٹرول نہیں کرتا ہے، بلکہ تما م عقلوں کا خالق ہے۔ اگر اللہ اس بات پر قادر ہوگا کہ وہ اچھی عقل والے ہی پید اکر سکے اور بے وقوف پیدا نہ کر سکے تو یہ اس کی قدر ت میں ایک نقص ہوگا نعوذ باللہ۔ اسی لیے اللہ کو خالق خیر وشر کہتے ہیں۔ ...


درس مثنوی (6)

Date : Tuesday 15th of February 2022 05:13:47 PM

انسان نما شیطان کی دوستی سے بیکسی بہتر ہے 
 

 مولانا رومی ؒ کو خدائے پاک نے اعلیٰ درجہ کی ذہانت عطا کی تھی۔ وہ کوئی قصہ بیان کرتے ہیں، لیکن مقصد قصہ گوئی نہیں ہوتا ہے، بلکہ سچا ہو یا بناوٹی مولانا اس کے ذیل میں بڑی سبق آموز باتیں اور نتائج اخذ کرتے ہیں ۔ چنانچہ اسی قسم کا ایک قصہ ایک صوفی بزرگ اور دغا باز خادم کا بیان کرتے ہیں۔ لکھا ہے کہ ایک صوفی بزرگ تھا جو اکثر سفر میں رہتا تھا۔ ایک رات یہی صوفی بزرگ ایک خانقاہ میں ٹھہرا۔صوفی بزرگ نے سواری کے جانور کو ایک اصطبل میں باندھ دیا اور خود اپنے دوستوں کے ساتھ چبوترے ک...


درس مثنوی(5)

Date : Tuesday 8th of February 2022 05:42:32 AM

درس مثنوی 

مجاہدہ کے بغیر مکاشفہ کی تمنا کرنا
    ایک بے وفوف آدمی ایک سفر میں حضرت عیسی ؑ کا ساتھی بن گیا۔ایک جگہ پہنچ کر اُس نے ایک گہری قبر میں ہڈیاں دیکھیں۔حضرت عیسیؑ سے کہنے لگا اے عیسیؑ خداکا وہ پاک نام جس کی برکت سے تم مردوں کو زندہ کرتے ہو، ذرا مجھے بھی بتا دو تا کہ میں بھی اِ ن ہڈیوں کو جاندار بنا دوں۔ حضرت عیسیؑ نے فرمایا ”خاموش بن جا یہ تیرا کام نہیں ہے کیوں کہ تمہارے سانسوں اور گفتار میں وہ قوت نہیں ہے۔ ایسا کام کرنے کے لیے ایسا سانس ہونا چاہیے جو بارش کے پانی سے زیادہ پاک ہو۔ خالی لاٹھی ہاتھ میں رکھنے سے کوئی شخص حضرتِ موسیٰ  ؑ جیسا ...


درس مثنوی (4)

Date : Saturday 5th of February 2022 10:30:15 AM

درس مثنوی (4)

کبھی دعاکے قبول نہ ہونے میں حکمت ہوتی ہے 

عام طور پر سانپ پکڑنے والے ایک خاص ترکیب سے سانپ کا زہر ختم کر دیتے ہیں اور اس طرح وہ اپنے آپ کو سانپ کی کاٹ سے محفوظ بنالیتے ہیں کسی وجہ سے ایک سانپ کا زہر ختم کرنے میں سانپ پکڑنے والے کو چوک ہو گئی اور وہ سانپ اس کی گھٹری میں زہر کے ساتھ پڑا رہا اور اس بات کا قوی امکان تھا کہ یہ سانپ لاعلمی کی وجہ سے اس سے کاٹ ہےاور اس طرح سپیرا ہلاک ہوجاتا ۔اچانک ایک...


درس مثنوی (3)

Date : Thursday 3rd of February 2022 01:23:34 PM

درس مثنوی3 

غیر مجتہد کا اجتہاد کرنا

مولانا رومی رحمہ اللہ نے ایک دلچسپ قصہ مثنوی میں تحریر فرمایا ہے۔لکھاہےکہ حضرت عمررضی اللہ عنہ کے زمانے میں رمضان کا مہینہ آیا۔اور بہت سارے لوگ ایک پہاڈ کو چوٹی پر گئے تاکہ روزہ کا چاند معلوم کرنے کی کوشش کریں۔لیکن بہت باریک بینی سے دیکھنے کے باوجود کسی کو اس روز چاند نظر نہیں آیا۔ایک شخص حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ کے پاس آیا اور بولا کہ اے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے چاند نظر آیا ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آسمان کی طرف دیکھا لیکن کہیں چاند نظر نہیں آیا ۔اس کے بعد اس شخص سے فرمایا کہ تمھارا چاند نظر آنا صرف ایک خیال ...


درس نمبر ۲ 

Date : Tuesday 1st of February 2022 12:26:54 PM

(گذشتہ سے پیوستہ) 

حواس ظاہری  وحواس باطنی 

 گر بَدیدے حس حیوان شاہ را 
پس بَدیدے گاؤ و خر  اللہ را 
پس بنی آدم مکرّم کے بدے 
کے بہ حسِّ مشترک محرم شدے 
(ترجمہ)
اگر حیوانی حس شاہ کو دیکھ سکی۔تو گاؤ اور خر (بھی) اللہ کو دیکھ لیتے۔ 
اگر دوسری حس تیرے لیے مخصوص نہ ہوتی۔حیوانی حس کے علاوہ،خواہش نفسانی سے بالا تر۔
تو بنی آدم مکرم کب ہوتے؟مشترک حسِ  کی وجہ سے محرم (راز)کب ہوتے۔
(تشریح)
انسان اور حیوان دونوں میں ظاہری حواس یکسان قسم کے نظر آتے ہیں  مثلاً انسان بھی سنتے ہیں اور حیوان بھی سنتے ہیں۔ان...


  (1)درس مثنوی رومی

Date : Sunday 30th of January 2022 04:07:15 AM

(نوٹ)
 مثنوی شریف کا بہترین اردو ترجمہ قاضی سجاد حسین صاحب ؒ نے کیا ہے لہٰذا درس مثنوی کے دوران ہم ان کا ہی مسنتند اور صحیح  ترجمہ استعمال میں لائیں گے۔لیکن تشریح میں انہوں نے نہایت ہی اختصار سے کام لیا ہے اور فارسی زبان سے دوری کی وجہ سے کئی باتیں ناظرین کے سامنے پردہئ خفاء میں رہ جاتی ہیں جن کی تشریح کرنا ضروری بن جاتا ہے اسی صورت کے پیش نظر ہم درس مثنوی کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ 
 
درس نمبر ۱
 
حواس ظاہری  وحواس باطنی 

پنچ حسّے ہست جز ایں پنچ حس 
آں چو زرِّ سرخ و ایں حسہا چو مس 
اندراں بازار کاہل محشر اند 
حس مس را چوں حسِّ زر کے خرند 
حس ابداں قوتِ ظلمت فی خورد 


Darse Mathnavi

Date : Thursday 7th of October 2021 04:20:26 AM

(حق پرستوں اور حق مخالف لوگوں کا الگ الگ انجام)


    گذشتہ قصہ میں مولانا رومی ؒ نے ایک مکار یہودی وزیر کی مکاری کا قصہ بیان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ایک حاسد اور کینہ پرور انسان کس طرح پہلے اپنے آپ کو اورپھر بندگانِ خدا کومصائب میں مبتلاکر نے کی مذموم کوشش کرتا ہے اور ایسا کر کے خود بھی کس طرح اپنا حلیہ بھی بگاڑتا ہے اور دوسروں کے آزا ر کا سبب بھی بن جاتا ہے اس کے بر عکس حق پرست اور انصاف پسند کس طرح اپنی راحت کا سبب بن جاتا ہے اور دوسروں کے لیے بھی راحت کے دروازے کھولنے کا سبب بن جاتا ہے۔اس سلسلے میں مولانا ؒ نے عیسائیوں کی ایک حق پرست جماعت کا تذکرہ کیا ہے جو انجیل کا مط...