Latest Notifications : 
    داعی توحید نمبر

سوال ) کل بدعة ذلالة سے کون سی بدعتیں مراد ہیں

جواب ) اس سے آخری دو قسمیں یعنی بدعت مکروہ اور بدعت حرام والی دو قسمیں مراد ہیں


سوال ) وہ کیا ہیں ؟

جواب ) وہ پانچ قسمیں اسطرح ہیں ہیں بدعت واجب،بدعت مستحب ،بدعت مباح،بدعت مکروہ اور بدعت حرام۔


سوال ) فقہاء کے یہاں بدعت کی کتنی قسمیں ہیں ؟

جواب ) فقہاء کے یہاں بدعت کی پانچ قسمیں ہیں ۔


سوال ) کیا فقہاء کے یہاں بدعت مقسم ہے؟

جواب ) جی ہاں!فقہاء کے یہاں بدعت مقسم ہے ۔


سوال ) کس قسم کی کمی یا زیادتی کو شریعت میں بدعت کہتے ہیں؟

جواب ) ایسی کمی یا زیادتی جس کی قول نبی یا فعل نبی سےصراحتا یا اشارتاً تائید نہ ہوتی ہو۔


سوال ) شرع میں بدعت کسے کہتے ہیں ؟

جواب ) شرع میں بدعت دین میں کمی یا زیادتی کرنے کو کہتے ہیں ۔


سوال ) بدعت کسے کہتے ہیں ؟

جواب ) بدعت لغت میں ہر نئی چیز کو کہتے ہیں ۔


سوال ) علم العقائد سے کیا مراد ہے؟

جواب ) علم العقائد سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعے سےعلماء اسلام دلائل کے ساتھ عقائد کو ثابت کرتے ہیں اور اسلامی عقائد سے متعلق شبہات کا رد کرتے ہیں۔