سلطان الحق شہیدی کی یاد میں


آسی غلام نبی وانی مؤسس مجلس علمی جموں و کشمیر
Saturday 16th of December 2023 04:54:29 PM
               

مجلس علمی جموں وکشمیر کی تعزیت بروفات سلطان الحق شہیدی مرحوم


بندہ ناچیز کا محبوب دوست مرحوم مرغوب بانہالی صاحب ایک دین پسند ادیب اور شاعر ہونے کے علاوہ ایک زبردست عالم دین بھی تھے کئی دفعہ جب میں زیارت اور کچھ استفادہ کی غرض سے اُن کے پاس جاتا تھا تو شہیدی صاحب کے ساتھ وہاں ضرور ملاقات ہوتی تھی اور مرحوم مرغوب صاحب اکثر فرماتے تھے کہ مجھے زندگی میں دوست تو ملا لیکن پیرانہ سالی میں ۔ایک دفعہ میں اور شہیدی صاحب اکٹھے ان کے پاس بیٹھے تھے مرغوب صاحب نے فرمایا کہ یہ میرے دوست شہیدی صاحب ہیں اور وہ بھی کوئی ادبی شہہ کار لے کر حاضر ہوتے تھے۔اس سے پہلے چند بار میرا اور اُن کا باہمی تعارف اور تعلق چند ادبی تقاریب میں ہوا تھا۔جہاں ہر ایک کو اپنا نکتہ نگاہ بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔واقعی شہیدی صاحب ایک سادہ منش اور صوفی مزاج شخصیت کے مالک تھے۔مجھے اُن کی چند تحریریں پڑھنے کا شرف جناب مرغوب بانہالی صاحب کی وساطت سے ہوا۔اور میں اُن کی تحریر پڑھ کر بہت مسرور ہوتا تھا ۔واقعی ایک قادرالکلام ادیب اور ماہر شاعر تھے۔اپنے ایک عزیز نے مجھے ان کی وفات کی خبر سنائی ۔بہت دُکھ ہوا ۔شہیدی صاحب کشمیر کے ایک ہونہار عالم تھے۔ایک حق گو شاعر ہونے کے علاوہ آپ نہایت ہی منکسرالمزاج اور محققانہ شان کے مالک تھے۔اللہ اُن کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرماۓ ۔اوراُن کے لواحقین کو صبر جمیل نصیب فرماۓ آمین ۔مجلس علمی اس غم میں اُن کے لواحقین کے ساتھ برابر شریک ہے۔الھم الغفرلہ ورحمہ ونور قبرہٗ۔

*دعاگو*
آسی غلام نبی فتحگڈھی
(مؤسس مجلس علمی جموں وکشمیر)


Views: 800

Last Comments

mcAXwEVrgOMlqn
RctvGfKdmFJnNa

EwifIJmpWZPtBU
XKpUCslFIhiAcZJ

Peerzada Ghulam Ahmed
انا اللہ وانا الیہ راجعون کل نفس ذایقہ المو ة مرحوم كو اعلى مدارج و مقام الخلد مىں جنت الفردوس پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب صلی اللہ تعالیٰ السلام علیہ وسلم نصیب ہو جاءیے و