اپنا تعارف دوسروں کےسامنے کیسے کیا جائے؟


سالک بلال احمد
Tuesday 7th of February 2023 10:31:17 AM
               

اپنا تعارف دوسروں کے سامنے کیسے کیا جائے

حضور صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں کو اپنے سے مرعوب نہیں ہونے دیتے تھے ۔بلکہ لوگوں کو اپنے سے مانوس فرماتے تھے ۔ایک آدمی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا ،حال اس کا یہ تھا کہ وہ خوف سے تھر تھر کانپ رہا تھا ،اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا  " ھون علیک ،فانی لست بملک ،انما انا ابن امراةتاکل القدید"( الکواکبی،طبائع الاستبداد 110) یعنی آرام سے رہو ،میں بادشاہ نہیں ہوں ،میں تو ایک عورت کا بیٹا ہوں جو سکھایا ہوا گوشت کھاتی تھی۔ 
اس عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ دوسروں کو مرعوب کرنے کے لیے اپنی پوزیشن کا تعارف کروانا اچھی بات نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ کے قول و فعل سے لوگ اچھا تاثر لیتے ہیں تو آپ کا یہ تعارف پائدار بھی ہے اور بہت ساری اخلاقی برائیوں سے نجات دہندہ بھی۔ جیسے ریا،فخر،غرور ، پندار اور دوسروں کو کمتر سمجھنا وغیرہ ۔


Views: 1614

Last Comments

Gulam Mohammad Shah
EXCELLENT 💯. Inaka(sallallahu alaiKa wassalam) le alaa khulukil Azeem.