برائی کے بدلے اچھائی، یہی دینداری ہے


SalikBilal
Monday 25th of July 2022 03:11:09 PM
               

برائی ​​​کے بدلے اچھائی۔ یہی دینداری ہے 

اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ وَ الَّذِیۡنَ صَبَرُوا ابۡتِغَآءَ  وَجۡہِ  رَبِّہِمۡ  وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ  وَ  اَنۡفَقُوۡا  مِمَّا  رَزَقۡنٰہُمۡ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً وَّ یَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ  اُولٰٓئِکَ  لَہُمۡ  عُقۡبَی الدَّارِ 
اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی خوشنودی کی خاطر صبر سے کام لیا ہے ، اور نماز قائم کی ہے ، اور ہم نے انہیں جو رزق عطا فرمایا ہے ، اس میں سے خفیہ بھی اور علانیہ بھی خرچ کیا ہے ، اور وہ بدسلوکی کا دفاع حسن سلوک سے کرتے ہیں ۔  وطن اصلی میں بہترین انجام ان کا حصہ ہے .
ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں :
وَ لَا تَسۡتَوِی الۡحَسَنَۃُ  وَ لَا السَّیِّئَۃُ ؕ اِدۡفَعۡ  بِالَّتِیۡ  ہِیَ  اَحۡسَنُ فَاِذَا الَّذِیۡ بَیۡنَکَ وَ بَیۡنَہٗ  عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ  وَلِیٌّ حَمِیۡمٌ.
اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی ۔ تم بدی کا دفاع ایسے طریقے سے کرو جو بہترین ہو ۔  نتیجہ یہ ہوگا کہ جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی تھی ، وہ دیکھتے ہی دیکھتے ایسا ہوجائے گا جیسے وہ ( تمہارا ) جگری دوست ہو ۔
یہ دونوں آیتیں اللہ تعالی کے نیک بندوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔اگر اللہ کے نیک بندوں کے ساتھ زیادتی کی جائے (چاہیے وہ کسی بھی طرح کی کیون نہ ہو) وہ اس کا جواب احسن طریقے اور اخلاقی دائرے میں دیتے ہیں ۔ کیونکہ دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا تقاضا یہی ہے۔
خلاف طبیعت باتوں پر صبر کرنا نیک اعمال میں سے ایک ایسا طاقت ور عمل ہے جس سے اللّٰہ کی خوشنودی حاصل ہوجاتی ہے۔
اس باب ہمارا رویہ خدائی تعلیم کے بالکل برعکس نظر آرہا ہے۔اب ہماری  دعوت پر مروجہ سیاسی   رنگ غالب آچکا ہے ۔جس طرح سیاسی لوگ ایک دوسرے کی ہجو کرتے ہیں خاص اسی طرح  ہمارے دین دار احباب ایک دوسرے کی ہجو سرائی میں مشغول نظر آرہے ہیں ۔ اگر آپ کو کوئی برا کہہ رہا ہے تو اس کو اسی انداز میں جواب دینا قطعا دین داری نہیں ہے بلکہ غصے پر ضبط کا مظاہرہ کرنا اور اس کی غلط بات کا جواب نہایت متانت کے ساتھ دینا کمال دین داری ہے۔ اگر شرارت کے مقابلے میں شرارت کرنا اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے تمام اخلاقی حدود کو پھاندنا ہی دین داری ہے تو پھر مندرجہ بالا آیات اور والْكٰظِمِیْنَ  الْغَیْظَ  وَ  الْعَافِیْنَ  عَنِ  النَّاسِؕ-وَ  اللّٰهُ  یُحِبُّ  الْمُحْسِنِیْنَۚ(ترجمہ)
اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور اللہ نیک لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔
جیسے قرانی ہدایات کن کے لیے ہیں ۔


Views: 1994

Last Comments