Latest Notifications : 
    داعی توحید نمبر

محترم بشیر احمد بٹ صاحب ٹنگمرگ


  • آسی غلام نبی وانی مؤسس مجلس علمی جموں و کشمیر
  • Saturday 13th of April 2024 04:24:24 AM

جناب بشیر احمد بٹ صاحب ٹنگمرگ 
کشمیر کے معدودے چند افراد میں سے ایک اہم شخصیت جناب بشیر احمد میر صاحب ہیں جو ٹنگمرگ تحصیل کے رہنے والے ہیں اور ابھی پیرانہ سالی کے ایام اپنے گھر پر گزار رہے ہیں ۔موصوف ان چند خوش  قسمت انسانوں میں سے ہیں جنہوں نے منشی اللہ دتا صاحب رحمہ اللہ کی تشریف آوری کے دوران ہی اپنے آپ کو دعوت و تبلیغ میں جھونک دیا ۔موصوف اگر چہ گورنمنٹ سروس انجام دے رہے تھے لیکن نہایت ہی ہوشیار ذہن کے مالک تھے اور آپ کی سب سے بڑی صفت جو احقر کے نزدیک قابل قدر ہے وہ ان کا اخلاص اور سادگی ہے ۔خدا کا یہ بندہ تنہا ٹنگمرگ سے بارہمولہ کے مرکز میں شب گذاری کے لیے تشریف لاتا تھا اور اپنے کالج میں اس کام کو زندہ و جاوید شکل میں دیکھنا چاہتا تھا ۔چونکہ آپ سرینگر کے کسی کالج میں اپنی ڈیوٹی کا فریضہ انجام دیتے تھے اس لیے اس شہر کے اندر جن تعلیم یافتہ حضرات کے ساتھ آپ کا تال میل تھا ۔آپکی زبردست خواہش تھی کہ وہ سب  ہی حضرات دعوت و تبلیغ کو اپنائیں لہذا  ان سب حضرات کو باری باری بارہمولہ مرکز میں لانے کی کوشش کرتے تھے ۔آج ایسے مستقل مزاج آدمی کو ڈھونڈنا مشکل ہی نہیں بلکہ مثل عنقا بن چکا ہے ۔ان کا سب سے بڑا پاور ان کا اکرام اور اخلاص تھا ۔ان لوگوں نے اپنی انا کو مٹایا تھا ۔اور کوئی جماعت جب بارہمولہ مرکز سے ٹنگمرگ کی طرف لے جاتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ کوئی نیا ملک ان کے ہاتھ میں آیا ہے ۔جماعتوں کی خدمت اور اپنے آپ کو مٹانا البتہ موصوف کی ایک ذاتی اور عطائی صفت تھی ۔ ایسے ہی خوش نصیب انسانوں کے متعلق کسی شاعر کا یہ شعر صادق آتا ہے کہ 
ایں سعادت بزور بازو نیست 
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ 
ترجمہ یہ سعادت بزور بازو حاصل نہیں ہوتی ہے جب تک اللہ ہی یہ بزرگی کسی شخص کو نصیب نہ فرمائے ۔ 
مسجد کے فرش پر چٹائیوں پر سونا اور صبح کے وقت ان چٹائیوں کا عکس اور نشان بدن پر لگے ہوتے تھے اور پھر تہجد کی پابندی سونے پر سہاگے کا کام دیتا تھا ۔ موصوف کی اکثر خواہش ہوتی تھی کہ اس ناچیز کی ٹنگمرگ کے لیے تشکیل ہو جائے اور میرے لیے بھی بشیر صاحب ایک نہایت ہی قابل قدر انسان تھے ۔ آپ بڑے مستقل مزاج اور دھن کے پکے تھے ۔چنانچہ پھرغالبا آپ ہی کی دلی خواہش کی بنیاد پر اللہ نے آپ کی بستی چندی لورہ ٹنگمرگ میں مرکزیت عطا کی ۔ آپ جن کالجوں میں ڈیوٹی انجام دیتے تھے وہاں بڑے بڑے پروفیسر حضرات ہوتے تھے لیکن  آپ  اس دینی مزاج کے مالک تھے کہ آپ کے دل میں کبھی یہ خواہش جڑ نہ پکڑی کہ آپ اپنے بیٹوں کو پروفیسر یا لیکچرار بنائے۔جب اللہ نے آپ کو اولاد نرینہ عطا کیا تو آپ نے اپنے لخت جگر کو ہندوستان کے ندوة العلماء مدرسہ میں داخل کیا جہان سے وہ ایک بڑے عالم کے روپ میں واپس تشریف لائے اور مولنا علی میاں ندوی رحمہ اللہ کے کارکن جو ایک بڑا تعلیمی نیٹ ورک  ہندوستان میں چلارہے ہیں اسی کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں آپ نے ٹگمرک میں ایک اسکول قائم کیا جہاں عصری تعلیمی کے ساتھ ساتھ دینی علوم کو بھی بڑی جان فشانی کے ساتھ پڑھایا جا رہا ہے اور مدرسہ دن دگنی اور رات چگنی ترقی پر گامزن ہے اور امید ہے کہ اللہ اس دینی مدرسہ کو مستقبل میں ایک کالج کے روپ میں ا بھرنے کا موقعہ عنایت فرمائیں گے ۔ آپ ہندوستان۔ کے بڑے بڑے علماء کو یہاں دعوت دے کر ایک علمی پروگرام چلا رہے ہیں اور دیگر علاقوں کے علم دوست حضرات کو بھی اپنے پروگراموں میں شامل کرتے ہیں ۔ اس ناچیز نے بھی کئی ایک پروگراموں میں ذاتی طور سے حصہ لیا اور ایسا کر کے آپ علماء اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام انجام دے رہے ہیں ۔مزید برآں آپ پیام انسانیت نامی دینی و  فلاحی مشن کے ایک فعال  کارکن  کی حیثیت سے وادی کشمیر میں سرگرم عمل بھی ہیں ۔ خدا ان کے عزم میں استقلال اور استحکام نصیب فرمائے ۔آمین ثم آمین۔

 

 

 


Views : 262

رئیس احمد ماگرے ٹنگمرگ

محترم بشیر احمد بٹ صاحب ہمارے علاقے کی شان ہے ۔علاقے ٹنگمرگ کے تمام تبلیغی ساتھی ان کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ان سے میرا بچپن سے قلبی تعلق ہے ۔الحمد للہ ان کی معیت میں تین بار چلہ لگانے کا موقعہ ملا۔ وقت کی پابندی کوئی ان سے سیکھے ۔اللہ تعالیٰ نے بے شمار کمالات سے انہیں نوازا ہے۔ حضرت موصوف خاموش طبیعت ،سادہ مزاج اور بارعب شخصیت کے مالک ہیں ۔ ہمت و استقلال کے پہاڑ ہیں۔ دین میں کوتاہی ان سے برداشت نہیں ہوتی ۔ اکثر اوقات تلاوت میں صرف کرتے ہیں ۔رات کے شب بیدار اور صاحب دل انسان ہے۔ امت کے لئے رونے والے بزرگ ہیں۔ فرشتہ صفت ،حلیم اور شفیق انسان ہیں ۔اللہ ان کی حفاظت فرمائیں ۔

2024-04-21 21:40:35


Master Ab Gani Mir

Unparallel personality in Tangmarg Halqa This personality has impressed me during 3roza in during before two decades Wish for his good health

2024-04-13 15:11:33


Muhammad Ilyas Shaheedi

اللہ ایسے افراد عطا فرمائے ہماری قوم کی شان ہیں

2024-04-13 10:55:19


Leave a Comment