Latest Notifications : 
    داعی توحید نمبر

اصحاب ثروت تحریکوں کے دینی مزاج کو بگاڑتے ہیں

Date : Friday 16th of June 2023 03:46:20 PM

محبت انسان کی فطرت میں ہے ۔ اس کے دل میں کوئی نہ کوئی چیز اس طرح گھر کر جاتی ہے کہ انسان کا خود کو اس سے علاحدہ کرنا ناممکن بن جاتا ہے ۔ اس  حوالے سےانسانوں میں چار قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ایک طبقہ وہ ہے جن کے قلوب میں مال کی بے انتہا محبت ہوتی ہے اور وہ اسی زاوئے سے غلط اور صحیح کا تعین کرتے ہیں اور ان کی تمام تر ترجیحات اس کے ارد گرد گھومتی ہیں ۔ مال سے اس قسم کاشدید محبت حب مال کہلاتا ہے ۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جن کوشہرت مال سے زیادہ عزیز ہوتی ہے ان لوگوں کو  شہرت حاصل کرنے  کے لیےاگر  اپنا مال بھی قربان کرنا پڑے تو بے دریغ کرتے ہیں اور یہ مال کا زیاں ان کے یہاں کوئی معنی ہی نہیں رکھتا کیونکہ ان کی ترجیح جاہ ...


پوچھ کر چلو

Date : Tuesday 13th of June 2023 11:13:21 AM

"پوچھ کر چلو "
پوچھ کر چلو ایک ایسا جملہ ہے جو سراسر حکمت پر مبنی ہے- لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ کن سے پوچھ کر چلنا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اہل علم اور مجرب لوگوں سے ۔ اس پر قرآن کریم کی آیت "فسعلوا اھل الذکر ان کنتم لاتعلمون"  بھی دلالت کرتی ہے۔تاہم آجکل مسلم معاشرےمیں اس چیز کو نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ صحابہ رضی اللہ عنھم اجمعین کا سب سے بڑا وصف یہ تھا کہ وہ نبی علیہ السلام سے پوچھ کر ہرعمل کرتے تھے ۔وہ وہی عمل کرتے تھے جسکی تائید قول نبی ،فعل نبی یا تقریر(تائید) نبی سےہوتی تھی۔پوچھ کر چلنے کا زیادہ اہتمام تلقی دین(...


صحابہ پر تنقید نہیں

Date : Wednesday 24th of May 2023 05:39:21 PM

سوشل میڈیا پر اس وقت مشاجرات صحابہ کے حوالے سے  ایک ٹرینڈ چل رہاہے کہ" کون گروہ حق پر تھا اور کون نہیں ۔ کس نے زیادتی کی اور کون مظلوم ہے"۔ اس چیز نے اب اتنی بھیانک صورت حال اختیار کی ہے کہ اب ہرایرے غیرے صحابہ رضی اللہ عنھم کے اوپر تنقید کر رہا ہے۔ اس کی کئی وجوہ ہیں ۔ایک وجہ جو میری سمجھ میں آرہی ہے  وہ یہ ہے کہ  ناصبی اور خارجی خیالات کے حاملین استشراقی تحقیقی انداز کو اپنا کر ہمارے جدید تعلیم یافتہ طبقے کو متاثر کرتے ہیں۔ ان لوگوں  کا ہدف بھی یہی طبقہ ہے کیونکہ اس طبقے کو دینی علوم میں رسوخ نہیں ہوتا ہے ۔ امت کا یہ طبقہ اصول اور فروع میں تمیز نہیں کر پاتے ہیں ۔ ان کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ شریعت میں  اصل  کا مق...


دعوتی فہم اور اختلاف امت

Date : Thursday 18th of May 2023 06:24:11 AM

دین الٰہی کے ترجمان کی حیثیت سےزندگی کے ہر شعبے میں میں نبوی منہج کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اخلاق کا مظاہرہ کرنامسلمان کا منصبی فریضہ ہے ۔ اہلیان ایمان میں جو بھی حضرات اس صفت سے متصف ہیں وہی دین کا کام مثبت طریقے سے کر پائیں گے اور ان کی دعوت کے خاطر خواہ نتائج بر آمد ہونگے۔ بصورت دیگر کاروانوں میں دعوت کا کافی شور ہوگا لیکن دعوت کے شعور  سے افراد خالی ہونگے ۔
اس وقت دعوت فہمی کا فقدان بایں معنی نظر آرہا ہے کہ لوگ دعوتی جوش و جذبہ رکھنے والے سادہ لوح نوجوانوں کی علمی توانائی کو فروعات کی تبلیغ پر صرف کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جبکہ مقاصد الشریعہ کے تحت فروعات کی تبلیغ کو اپنے فقہی دائرے میں مقید کر کے رکھنا وقت کی ایک اہم ضرورت ...


Mad'u Friendly Attitude

Date : Tuesday 25th of April 2023 01:39:31 PM

One of the principles of today's  business ethics is that a man who deals with the customers must be customer friendly.The counter boys who lack this quality are rejected by the CEO's of the Business Companies . The same is the case with Da'wah. The people who are not Mad'u friendly (friendly with the people who receive the call of  Da'ie) are abruptly rejected by the people.So it is necessary for the missionary people to always  have  cordial relations with their listeners, bear their irrelevant and  unexpected reactions with a cool mind.The Quran and the  Sirah of Prophet SAW teach us that love and compassion have a magnetic power by which the hearts of enemies can be conquered. Allah SWT says in Quran "(O Prophet), good and evil are not equal. Repel (evil) with that which is good, and you will see that he, between whom and you there was enmity, shall become as if he were a bosom friend (of yours)".Similarly Allah Says ,"and invite to the path of your Rabb (Cherisher and ...


اخلاق کیا ہیں؟

Date : Saturday 18th of March 2023 06:19:38 AM

اخلاق کیا ہیں؟
ﺍﺧﻼﻕ ﺧُﻠُﻖ ﮐﯽ ﺟﻤﻊ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﮨﯿﮟ ﻋﺎﺩﺕ، ﻃﺒﯿﻌﺖ، ﻣﺮﻭﺕ  (ﺍﻟﻤﻨﺠﺪ )ﺍﺧﻼﻕ ﺍﭼﮭﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﺍ ﺑﮭﯽیعنیﺣﺴﻦ ﺧﻠﻖ ﺍﻭﺭ ﺑﺪ ﺧﻠﻖ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﺧﻼﻕ ﮐﺎ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ "ﺧﻠﻖﺣﺴﻦ" ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺟﯿﺴﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ہے ﻓﻼﮞ ﺷﺨﺺ ﺑﮍﺍ ﺑﺎ ﺍﺧﻼﻕ ﯾﺎ ﺧﻮﺵ ﺧﻠﻖ ﮨﮯ " ﯾﻌﻨﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﺧﺼﻠﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﮯ۔ﺍﺧﻼﻕ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ اس طرح کی گئی ہے کہ "یہﻧﻔﺲ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺣﺎﻟﺖ ﺭﺍﺳﺨﮧ ہے ﺟﺲ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﯾﺎ ﺑﺮﮮ ﺍﻓﻌﺎﻝ ﺻﺎﺩﺭ ﮨﻮﮞ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﺴﯽ ﻏﻮﺭ ﻭ ﻓﮑﺮ ﮐﮯ۔" ﯾﻌﻨﯽ ﺍﭼﮭﺎﺋﺊ ﯾﺎ ﺑﺮﺍﺋﺊ ﮐﯽ ﻭﮦ ﻋﺎﺩﺕ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﮯ...


اپنا تعارف دوسروں کےسامنے کیسے کیا جائے؟

Date : Tuesday 7th of February 2023 10:31:17 AM

اپنا تعارف دوسروں کے سامنے کیسے کیا جائے

حضور صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں کو اپنے سے مرعوب نہیں ہونے دیتے تھے ۔بلکہ لوگوں کو اپنے سے مانوس فرماتے تھے ۔ایک آدمی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا ،حال اس کا یہ تھا کہ وہ خوف سے تھر تھر کانپ رہا تھا ،اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا  " ھون علیک ،فانی لست بملک ،انما انا ابن امراةتاکل القدید"( الکواکبی،طبائع الاستبداد 110) یعنی آرام سے رہو ،میں بادشاہ نہیں ہوں ،میں تو ایک عورت کا بیٹا ہوں جو سکھایا ہوا گوشت کھاتی تھی۔ 
اس عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے یہ بات سمجھ میں آتی ہ...


غلط افکار کا رد کیسے کیا جائے؟

Date : Sunday 13th of November 2022 05:00:20 PM

مخالفین کے اعتراضات کو ذکر کیے بغیر اپنی بات کو مثبت انداز میں پہنچانا ہی حکمت کا تقاضا ہے ۔مخالفین جو شبہات پیدا کرتے ہیں ان شبہات کو عوام میں بیان کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ عوام کے ذہن میں یہ اشکالات اور سوالات ہوتے ہی نہیں ہیں جب ان کا ذہن اس طرف منتقل ہوتا ہے تو وہ پہلے ہی مرحلے میں ان اشکالات اور سوالات کو صحیح اور درست سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے اندر اتنی علمی بساط ہوتی ہی نہیں ہے کہ وہ علمی بنیادوں پر ان اشکالات و سوالات کا رد کر سکیں ۔ یہی وجہ ہے کہ امام احمد رحمہ اللہ نےحارث محاسبی سے محض اس لیے تعلقات ختم کر دیے کہ انہوں نے رد معتزلہ میں کوئی کتاب لکھ دی تھی۔ امام رحمہ اللہ نے ان سے فرمایا کہ تم پہلے معتزلہ کے شبہات ل...


 دشمنی میں خیر کا پہلو  

Date : Sunday 14th of August 2022 09:15:25 AM

 دشمنی میں خیر کا پہلو
محمد بن علی بن طبا طبا ایک ساتویں صدی کے آغاز کا مشہور مورخ ہے۔ یہ ابن طقطقی کے نام سے بھی مشہور ہے۔طقطقی کے لغوی معنی ”بہت تیز بولنے والے“کے ہیں۔ انہوں نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ”الفخری فی الادآب السلطانیہ و الدول الاسلامیہ“میں حکماء کا یہ قول نقل کیا ہے ”کہ دشمن دو طرح کے ہوتے ہیں۔ایک وہ دشمن جو تم پر ظلم کرے اور دوسرے وہ جس پر تم  نے ظلم کیا ہو۔جس دشمن پر تم نے زیادتی کی ہو اس پر کبھی بھروسہ نہ کرو اور جہاں تک ممکن ہو اس سے بچو۔رہا وہ دشمن جس نے تم پر زیادتی کی ہو اس سے زیادہ ڈرنے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ ایسا دشمن عموماً اپنی زیادتی شرمندہ و نادم ہ...


دشواری میں پھنسنا عقلمندی نہیں 

Date : Tuesday 2nd of August 2022 04:38:32 AM

دشواری میں پھنسنا عقلمندی نہیں 
اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل کی دولت سے نوازا ہے۔اس کا ایک بڑا تقاضا یہ ہے کہ انسان ہر اس معاملے سے دور رہے جس سے نکلنا مشکل ہوجائے۔ الفخری میں ایک شاعر کا قو ل نقل کیا گیا ہے کہ  ”اس چیز سے قریب ہونا ہی نہ چاہیے جس سے تم جلد ہی دور ہونا چاہو۔جب کسی چیز کا ارادہ کرو تو پہلے یہ دیکھ لوکہ اس میں پھنسنے کے بعد تم نکل کیسے سکو گے‘‘(الفخری: اصول ریاست اور تاریخ ملوک صفحہ نمبر95) بلکہ حکماء تو یہاں تک کہہ گئے کہ اس انسان کو چاہیے کہ اس چیز میں پھنسے ہی نہیں جس سے باہر نکلنے کے لیے غور و فکر کی ضرورت پڑے۔ حضرت معاویہؓ نے ایک ب...


برائی کے بدلے اچھائی، یہی دینداری ہے

Date : Monday 25th of July 2022 03:11:09 PM

برائی ​​​کے بدلے اچھائی۔ یہی دینداری ہے 

اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ وَ الَّذِیۡنَ صَبَرُوا ابۡتِغَآءَ  وَجۡہِ  رَبِّہِمۡ  وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ  وَ  اَنۡفَقُوۡا  مِمَّا  رَزَقۡنٰہُمۡ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً وَّ یَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ  اُولٰٓئِکَ  لَہُمۡ  عُقۡبَی الدَّارِ 
اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی خوشنودی کی خاطر صبر سے کام لیا ہے ، اور نماز قائم کی ہے ، اور ہم نے انہیں جو رزق عطا فرمایا ہے ، اس میں سے خفیہ بھی اور علانیہ بھی خرچ کیا ہے ، اور وہ بدسلوکی کا دفاع حسن سلوک سے کرتے ہیں ۔  وطن اصلی میں ...


Attaining Piety

Date : Saturday 9th of July 2022 03:08:38 PM

Hajj is one of the five pillars of Islam. It is a mendatory religious duty for the muslims who can afford it financially and can undertake this duty with the condition that their families may not suffer in terms of financial assistance in his absence. This is the outward connotation of this Hukum.The inward connotation of this Hukum is to maintain special intentional bond (taqarrub) with Allah SWT. This thing can be understood by pondering upon the verse in which Allah SWT says that “Their meat will not reach Allah not will their blood, but what reaches him is piety from you .Thus have we subjected them to you that you may glorify Allah for that (to)Which He has guided you; and give good tidings to the doers of the good. “(Surah22Aayat37)
Here the word piety is the main word which determines the objective of the ritual of sacrifice being performed in the Hajj. The word “piety” literally means “being conscious or cognizant of Allah SWT”.Some times it gives the meaning of “fear of Allah”. Keeping it’s lexical meaning in consideration the people who conscious or fearing to Allah SWT are mutating” .But in the words o...


Regaining Trust

Date : Wednesday 4th of May 2022 06:04:41 AM

Regaining Trust

It is very unfortunate that the people who run the Islamic  institutions like Bait-al-Maal, orphanage houses ,madaris and welfare  foundations have lost their trust in the society. There can be many reasons behind this Trust deficit scenario but the big and the most genuine reason is that the people who are running these institutions do not let the people or donors know about the income and expenditures of the institutions they are running. Without making them doubtful it is worthy to note that the institutions they are running belong to Ummah, so every individual of ummah has right to ask them whether they are utilizing it properly or not .We have historical evidences from the Sirah of caliphs (Khulafha) that they were being questioned by a layman about the things which belong to public property .Hazrat Umar was interrupted duri...


Editorial (اداریہ )

Date : Saturday 5th of February 2022 03:05:40 PM

فن خطابت اور معرفت الٰہی

جہاں تک فن خطابت کا تعلق ہے  یہ ایک ایسا فن ہے جس سے آدمی اپنے مافی الضمیر کو بہترین انداز میں زبان عطا کرتا ہے۔ اور یہی حسن بیان انسان کا طرہ ئامتیاز ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ”انسان کو حسن بیان کے اعزاز کے ساتھ پیدا کیا گیا۔چونکہ انسان کو پیدا کرنے کا مقصد اللہ عبادت بیان کر رہے ہیں اور عبادت کا ایک مفہوم علماء”معرفت“بیان فرماتے ہیں۔اس مفہوم کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو انسان کی تخلیق کا قصد اللہ تعالیٰ نے اسی لیے کیا کہ یہ میری ذات کی معرفت خودحاصل کرے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی کرائے۔
اس سلسلے میں انسان ک...


Editorial(اداریہ )

Date : Sunday 23rd of January 2022 04:07:49 AM

آکر عروج کیسے گرا ہے زوال پر
حیراں ہو رہا ہوں ستاروں کی چال پر  (زیبؔ) 
تحریکوں میں نئے افراد کا آنا ایک فطری عمل ہے۔ کوئی تحریک خواہ کتنی ہی کمزور کیوں نہ ہوئی ہو اس میں جو مخلصین کی محنتیں لگی ہوتی ہیں ان محنتوں کے باعث کوئی دینی تحریک راتوں رات صفحہ   ہستی  سے معدوم نہیں ہوتی۔لہٰذا تحریک میں نئے احباب کے آنے پر اس تحریک کے ذمہ داروں کو زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیے۔کسی تحریک کے لیے سب سے زیادہ قابل اطمینان بات یہ ہوتی ہے کہ اس  کے اکابرین میں اتفاق ہو۔وہ آپس میں سر پھٹول نہ کریں اور تحریک کے ساتھ دیرینہ وابستگی رکھنے والے افراد تحریک کے ذمہ داروں سے دوری اختیار نہ کریں۔اگر تصویر کچھ اس کے برعکس نظر آرہی ہے تو سم...


Editorial

Date : Sunday 16th of January 2022 05:43:53 PM

As it is now a known state of affairs that Tabligi Jama'at -one of the big da’wah movement of the world has been split into two factions. One is known as Amarat Faction and the other is known as Shooraiee Faction. Some people say that it is the ikhtilaf of Intizam and some are of the opinion that it is the iktilaf of interpretation. What so ever it is it is not a good sign for this  movement through which our elders were expecting khair e kathir. 
This conflict has now enterd into the houses of the people who are affiliated with this movement. There are some  reports that father favours shura and son favours Amarah.This thing affected their filial relationship to the great extent. 
Conflict of opinion amoung the elders should not reach to such an extent that the followers of both sides will expel one another from their respective mosques.The issue needs to be resolved immediately .Ulema and Sulaha from both sides should asses the issue and should come up with the best solution that will be acceptable to both sections.