بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مجلسِ علمی ۔۔۔۔فتح گڈھ بارہمولہ ۔۔۔۔کی حالیہ دینی تقریب سعید کی جو مکمل روداد فاضل جلیل القدر ڈاکٹر شکیل شفائی صاحب نے قلمبند کی ھے ۔وہ ایک دلچسپ داستان ھے۔اس تقریب کا طرۂ امتیاز بزرگ دینی رہنما جناب حضرت مولانا الحاج غلام نبی صاحب آسی شاگرد رشید حضرت مولانا سید ولی شاہ حسنی نارنتھلی علیہ الرحمۃ کے سر ھے جنہوں نے اپنے رفقاء کرام کے ساتھ اس علمی تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر دیوبندی۔بریلوی ،سلفی،تحریک اسلامی ،انجمن تبلیغ الاسلام کے پیر محمد یحییٰ صاحب شیری،اراکین مجلس علمی ،سر کردہ علمی شخصیات،بشمول صدر محترم مولانا پرےصاحب کی شمولیت نے چارچاند لگائے ۔
نشست اول میں ڈاکٹر شکیل شفائی صاحب نے حضرت شیخ محی الدین ابن العربی معروف بہ شیخ اکبر علیہ الرحمۃکےفرمودات کی جووضاحت کی سن کرمیں ورطہ حیرت میں پڑ گیا ۔اور نشست دوم ڈاکٹر غلام قادر لون صاحب مدظلہ نے نہ صرف حضرت ابنِ عربی کی جلالت علم پر جو سیر حاصل گفتگو کی وہ گویا بحر علم کی سنامی تھی ۔جس کے سامنے ٹھرنا مشکل تھا ساتھ ہی ڈاکٹر لون صاحب مدظلہ نے حضرت علامہ ابن الفارض قدس اللہ سرہ کے معارف پر جو تبصرہ فرمایا،وہ بھی کچھ کم نہ تھا۔قبل اس کے میں آگے بڑھوں یہ واضح کر رہا ہوں کہ ان دونوں اصحاب علم وفضل ڈاکٹر شکیل صاحب اور ڈاکٹر لون مصنف کتاب مستطاب مطالعہ تصوف کو موجودہ خانقاہی نظام کے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں ھے ۔البتہ ان حضرات ذوی الاحترام کے بیانات سے واضح ہو رہا تھا کہ ان میں کتنی علمی گہرای ھے۔
ان علمی شخصیات کے بیانات سے میں نے اندازہ لگایا کہ کشمیر میں داعی اسلام علی ثانی جناب حضرت امیر کبیر میرسید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت میں کتنی وسعت اور کتنا عمق تھا کہ شاہ ہمدان موصوف علیہ الرحمۃ نے جو کتب و رسائل کا ذخیرہ قلمبند کیا ھے اس میں شرح فصوص الحکم تصنیف ابن عربی اور شرح قصیدہ خمریہ ابن الفارض قدس سرہ بھی شامل ھے۔اور یہ وہ دور تھا جب حضرت شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ابن عربی اور ابن الفارض کے خلاف قلم اٹھایا تھا۔باقی آیندہ
شوکت حسین کینگ
علمی جانشین حضرت امیر شریعت مفسر قرآن علامہ سید محمد قاسم شاہ صاحب بخاری رحمۃ اللہ علیہ
28۔۔۔۔محرم الحرام 1445ھج چہارشنبہ
Views : 371
Syed Nasrullah Andrabi
This is the way to work for wahdat ummah
2023-09-04 23:38:32