مضامین /   Articles

مولانا عبدالولی شاہ صاحب اور ایک مجذوب کا واقعہ (2019-06-16)

ایک مجذوب اور مولانا کا واقعہ
بارہمولہ میں ایک گھر میں(جو کہ بڑے بہادر اور بڑی جماعت والے تھے ) ایک دفعہ ایک مجذوب قسم کا درویش وارد ہوا وہ مجذوب درویش سماع کا عادی تھا ۔اس نے اسی گھر میں محفل سماع منعقد کرائی ۔جب رات گئے محفل سماع اپنے جوبن پر پہنچی تو مجذوب پر زبردست حال طاری ہوا اور نہایت ہی شدت کے ساتھ اصرار کرنے لگا کہ فوراً مولانا عبدالولی شاہ صاحبؒ کو یہاں لاؤ ۔جب لوگوں نے مجذوب کے شدت اصرار کے سامنے اپنے آپ کو بے بس پایا اور دوسری طرف مجذوب کو ناراض بھی نہیں کرنا چاہتے تھے اِدھر مجذوب کا تقاضا بھی شدید سے شدید تر ہوتا جارہا تھا لیکن ’’خود کردہ را علاجے نیست ‘‘کے تحت پریشان ہوگئے کہ مولوی صاحب کو یہاں کیسے لایا جاسکے ۔کیوں کہ ان لوگوں نے مولوی صاحب کی پہلے خوب مخالفت کی تھی اور اپنے سابقہ کئے پر یہ لوگ شرمندہ بھی تھے ۔لہذا کسی میں ہمت نہیں پڑتی تھی کہ مولوی صاحب کے پاس جاکر مدعو کریں ۔ادھر مجذوب کا تقاضا بڑھتا ہی جارہاتھا ۔آخر مولا ناکے ایک حمایتی کو بصد عجز مجبور کیا کہ صرف آپ ہی کی وساطت سے مولانا یہاں تشریف لا سکتے ہیں ا س بیچارے نے بھی حق ہمسائیگی کے جذبے کے تحت خطرہ مول لیا اور مولانا کو مدعو کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہا ر کیا ۔وہ رات گئے خان صاحب کے مکان کی طرف دوڑا جہاں مولانا تشریف فرما تھے ۔وہاں پہنچ کر اس نے ایک عجیب بات کا مشاہدہ کیا ۔کہ مولانا لالٹین کی روشنی میں مطالعہ میں مصروف تھے ۔اور شاید کسی لطیفہ غیبی سے اشارہ پا کر خود بھی ادھر آنے کے منتظر تھے ۔جوں ہی اس نے مولانا کو اس واقعہ کی خبر دی تو مولانا نے از راہ شفقت صاحب خانہ کی مجبوری کو محسوس کرتے ہوئے تشریف لے جانے کے متعلق آمادگی کا اظہار کیا جوں ہی مولانا اس مجمع میں پہنچے تو مجذوب ٹھنڈا پڑ گیا اور مولانا ؒ کے سامنے ایک درماندہ شخص کی طرح سمٹ کر رہ گیا ۔ کچھ توقف کرنے کے بعد مولانا واپس تشریف لے گئے اور اس طرح ان کی حیات میں ہی اﷲ نے ایسے واقعات و حالات ظہوپذیر فرمائے کہ جہاں اور جس مقام سے مولانا کو بے عزت کرنے کی کوشش کی گئی تھی اﷲ نے اسی مقام پر مولانا کو بصد احترام پہنچایا ۔یہ واقعہ ایک کرامت سے کم نہیں ہے۔


درج ذیل مقالہ پڑھنے کے لئے ہیڈ لائن پر کلک کریں



Our Total Visitors

You can also send your Articles/Research papers and reviews to RNB on this mail salikbilal.rnb@gmail.com